بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں: مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم

Jun 06, 2025 | 12:31:PM
بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں: مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں صوبے میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کے پی کی 11 ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا، ہماری نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کےلیے 40 فیصد ٹیکس کا ہدف مقرر کر رہے ہیں، صرف ٹیکس نیٹ کو  وسیع کرنے اور بہتر عمل درآمد پر توجہ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:بھارتی آبی جارحیت ,کمیٹی قائم، اسحاق ڈار سربراہ