پی آئی اے کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

Jun 06, 2022 | 22:43:PM
پی آئی اے کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا
کیپشن: پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوادر سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیک آف کرتے ہوئے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا تھا۔ اس طیارے میں 60 مسافر سوار تھے۔ طیارے کی لینڈنگ کے وقت کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق آج سہ پہر گوادر سے کراچی کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 504 کے ٹیک آف کے بعد جب گراؤنڈ اسٹاف نے گوادر ایئرپورٹ کے رن وے کا جائزہ لیا تو وہاں طیارے کے ٹائر کے ٹکڑے پڑے پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے شادی کے لیے شریک حیات چن لی، لڑکی کون؟ تصاویر وائرل

 گوادر ایئرپورٹ حکام کی اطلاع پر کراچی کنٹرول ٹاور نے طیارے کے کپتان کو صورت حال سے آگاہ کیا۔

اس دوران کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی، تاہم پی آئی اے کے اے ٹی آر 72 طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کر لی۔