بابر اعظم نے شادی کے لیے شریک حیات چن لی، لڑکی کون؟ تصاویر وائرل

Jun 06, 2022 | 22:15:PM
بابر اعظم نے شادی کے لیے شریک حیات چن لی، لڑکی کون؟ تصاویر وائرل
کیپشن: بابراعظم آئندہ سال شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے شادی کے لیے ہاں کردی ہے۔ بابراعظم کی منگنی ہوچکی ہے اور وہ آئندہ سال شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اپنی منگیتر کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آچکی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی چچا زاد ان کی شریک حیات بنیں گی اور دونوں خاندانوں میں باہمی رضامندی سے آئندہ سال شادی ہونا طے پایا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بابراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔

بابر اعظم کی جانب سے بھی رضامندی کا اظہار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان نے بابراعظم کو ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔ اس مقابلے میں فخرزمان اور کوشال بھرتال بھی شامل تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:2 اہم سیاسی رہنماؤں کی ملاقات،بڑی خبر آگئی

بابر اعظم نے ون ڈے میچز میں 76 کے تناسب سے 228 اور ٹی ٹوئنٹی میں 43.57 کے تناسب سے 305 رنز بنائے۔ آئی سی سی نے جنوری 2021 سے مرد اور خواتین کرکٹرز کے لیے ’پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈز کی سیریز کا آغاز کیا ہے۔

مہینہ کے بہترین کھلاڑی کا فیصلہ آزاد ووٹنگ اکیڈمی کرے گا، جس میں دنیا بھر کے کرکٹ شائقین شامل ہوں گے۔