روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، برطانوی پاؤنڈ سمیت دیگر کرنسیاں مہنگی
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت معمولی کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 278.12 روپے سے کم ہوکر 278.11 روپے پر بندہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے کمی سے 279.38 روپے کا ہوگیا جبکہ یورو 5 پیسے اضافے سے 321.88 روپے ، برطانوی پاونڈ 4 پیسے مہنگاہوکر 375.57 روپے ، یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 76.57 روپے ، سعودی ریال5 پیسے اضافے سے 74.87 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی کرنسی خریدنے والوں کیلئے اہم خبر، نئے ریٹ جاری