پولیس کاخواتین پر تشدد ۔۔ ویڈیو منظر عام پر آگئی 

Jul 06, 2021 | 15:53:PM
پولیس کاخواتین پر تشدد ۔۔ ویڈیو منظر عام پر آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس کا خواتین پر تشدد اور گالم گلوچ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، اہلکار اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کو خواتین سے گالم گلوچ اور ڈنڈے برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کا خواتین پر تشدد اور گالم گلوچ کا واقع گزشتہ رات پیش آیا۔پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے تشدد کا واقع چیتو والی حویلی گاؤں میں پیش آیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق چوکی انچارج انڈسٹریل ایریا ایس آئی انور نے دیگر مخالفین سے رشوت لیکر ہمارے گھر پر دھاوابولا۔پولیس اور مخالفین نے جمیلہ بی بی اور سلمیٰ بی بی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے لاری اڈا میں پولیس افسر نے مرغیاں سپلائی کرنے والے ڈرائیور  کومین روڈ پر گاڑی کھڑی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ سی سی پی او لاہورکا کہنا تھا قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، قصور واروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  

 یہ بھی پڑھیںٹک ٹاک پرشہرت پانے کیلئےبا اثرافرادکا محنت کش پرظلم۔۔ویڈیو وائرل کردی