ٹک ٹاک پرشہرت پانے کیلئےبا اثرافرادکا محنت کش پرظلم۔۔ویڈیو وائرل کردی

Jul 06, 2021 | 11:03:AM
ٹک ٹاک پرشہرت پانے کیلئےبا اثرافرادکا محنت کش پرظلم۔۔ویڈیو وائرل کردی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک پر شہرت پانے کےلئے لوگ طرح طرح کی حرکات کرتے نظر آتے ہیں ایسی طرح کا ایک عجیب واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا جہاں ٹک ٹاک پر مشہوری کیلئے بااثرافراد نے غریب محنت کش کو اغوا کیا اور مرغا بناکر تشدد کرتے ہوئے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ کر تضحیک کی۔غریب محنت کش ٖمعافیاں  ہی مانگتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:  قرضہ  کیوں لیا۔۔؟شراب میں دھت شوہر نےبیوی کوقتل کرکے لاش گلی میں پھینک دی
 تفصیلات کے مطابق مرید والا کے رہائشی محنت کش رشید کو ٹک ٹاک پرنام کمانے کی خاطر قریبی گاؤں کے بااثر افراد نے اغواء کیا اور ڈیرے پر لے گئے جہاں ملزموں نے مغوی کو مرغا بنا کر اس پر تشدد کیا اور اس کے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں۔اس دوران ملزم محنت کش کی تضحیک کی ویڈیوز بناتے رہے۔ ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے 2 ملزموں کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ:ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن۔۔ 5 دہشتگرد ہلاک