کوئٹہ:ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن۔۔ 5 دہشتگرد ہلاک

Jul 06, 2021 | 10:03:AM
کوئٹہ:ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن۔۔ 5 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سی ٹی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ماردیئے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی اداروں نے ہزار گنجی میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں  کو شناخت کیلئے  ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے بر وقت ناکام بنا دیا گیا۔  قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا:مزید 25مریض انتقال کر گئے،مثبت شرح2.22فیصد