دھند نے موٹر وے ایم ٹو بھی بند کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب میں دھند نے منگل کی رات کئی اور موٹرویز بھی بند کروا دیں۔ نصف شب سے پہلے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان موٹر وے ایم 2 کو بھی ٹریفک کے لئے بند کرنا پڑ گیا۔
ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔
ایم ٹو کو اچانک لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دیئے جانے کے سبب موٹر وے سے متصل شہروں میں جانے کے لئے سفر کرنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بہت سی منزلوں کے لئے صرف ایم ٹو سے سفر کرنا ہی قابلِ عمل ہے، یہ راستہ بند ہونے کے بعد متبادل راستے بہت طویل اور دھند بھری رات میں انتہائی غیر محفوظ ہو جاتے ہیں۔ لاہور موٹر وے کی بندش سے مایوس کچھ لوگ واپس جا رہے ہین اور کچھ جی ٹی روڈ سے متبادل راستے اختیار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی