موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ اس کے بعد ایم فور کو شیر شاہ انٹرچینج سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا جب کہ موٹروے ایم فائیو کو شیئر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر انٹرچینج تک بند کیا گیا ہے ۔
موٹر وے پولیس سنٹرل ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ موٹر وے دھند کے دوران حادثات کا خطرہ بڑھنے کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔
موٹر وے پولیس نے دھند کے دوران سفر کرنے پر مجبور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سڑک پر لین کی لازمی پابندی کریں۔ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔
شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پنجاب میں گرین انرجی کے فروغ کی بڑی چھلانگ، 6بائیو گیس پلانٹ لگانے کی منظوری
اس کے بعد ایم فائیو بھی بند
منگل کی رات دھند بڑھنے کے سبب موٹر وے ایم فائیو کو بھی رحیم یار خان سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کے لئے بند کرنا پڑ گیا۔
منگل کی رات ملتان اور جنوبی پنجاب بھر میں دھند گہری ہو گئی ہے۔
دھند بڑھنے کے سبب ایم فائیو پر سفر غیر محفوظ ہو گیا۔ موٹر وے پولیس نے سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے موٹرویز ایم فور اور فائیو ٹریفک کے لیے بند کر دی ہیں،
موٹرویز کو شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کے باعث بند کیا گیا ہے ۔
: موٹروے ایم فور کو شیر شاہ انٹرچینج سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا ہے۔
موٹروے ایم فائیو کو شیئر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر انٹرچینج تک بند کیا گیا ہے ۔
حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے ایم فور اور فائیو کو کھول دیا جائے گا ۔
ملتان : شہری موٹروے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ملتان :شہری موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں