پنجاب میں گرین انرجی کے فروغ کی بڑی چھلانگ، 6بائیو گیس پلانٹ لگانے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں گرین انرجی کو فروغ دینے کے لئے اپنی شاندار پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے 6 نئے بائیو گیس پلانٹس نصب کرنے کی منظوری دے دی۔
آج لاہور میں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کلین انرجی سے متعلق اجلاس میں لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے "مثالی گاؤں پروگرام" میں بھی بائیو گیس پلانٹس کے 3 پائلٹ پروجیکٹس شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔
مریم نواز نے متعلقہ حکام سے سمال بائیو گیس پلانٹس کا قابل عمل منصوبہ طلب کرلیا۔
اجلاس مین خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس بات پر اطمنان کا اظہار کیا کہ کلین انرجی کے میدان میں پنجاب نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب سے فصلوں کےلیے قدرتی کھاد اور گھروں میں استعمال کیلئے سستی بائیو گیس میسر ہوگی، ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹ سے الیکٹرک بس اور میٹرو بس کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔