یونیورسٹی آف لاہور میں طالبہ کے اقدام خودکشی کا معاملہ،ابتدائی پولیس رپورٹ سامنے آگئی

Jan 06, 2026 | 10:23:AM
یونیورسٹی آف لاہور میں طالبہ کے اقدام خودکشی کا معاملہ،ابتدائی پولیس رپورٹ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری، وقاص احمد )یونیورسٹی آف لاہور میں خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کی ابتدائی پولیس رپورٹ سامنے آگئی .

 پولیس کے مطابق یونیورسٹی ٹیسٹ میں نمبر کم ملنے کے باعث طالبہ مزید پڑھنا نہیں چاہتی تھی۔

 ٹیسٹ میں 35 میں سے 18 نمبر ملے پر طالبہ نے ٹیسٹ میں نمبر کم ملنے پر والد اور بھائیوں کو بتایا تھا۔

   تفتیش کے مطابق طالبہ 7 بج کر 58 منٹ پر یونیورسٹی آئی ،طالبہ یونیورسٹی آنے کے بعد کلاس میں نہیں گئی ۔ 
لڑکی دوسری منزل سے کودنے سے قبل 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی ۔ 
8 بج کر 30 منٹ پر لڑکی نے دوسری منزل سے چھلانگ لگادی ۔  
بھائیوں نےلڑکی کا پرانا موبائل خراب ہونے پر وقوعہ سے ایک روز قبل نیا موبائل لیکر دیا ۔ 
 یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی ؟مشاہد حسین نے اندر کی بات بتادی

مزید تفتیش کے لئے طالبہ کا موبائل ریکارڈ نکلوایا جا رہا ہے،لڑکی کےدونوں بھائیوں کے تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کیا جارہاہے ۔

دوسری جانب طالبہ کے لواحقین نے قانونی کارروائی کے لیے ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی۔

 طالبہ کی ریڑھ کی ہڈی اور پھیپڑوں پر بہت زخم ہیں،طالبہ کے تمام ٹیسٹ دربارہ کیے گئے۔