فلم "وکھری" کےپریمیئر پر فریال محمود کا بولڈ لباس,صارفین آگ بگولہ ہوگئے

Jan 06, 2024 | 12:31:PM
 فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ، رقاصہ اور معروف ماڈل فریال محمود کا آج ملک بھر میں ریلیز ہونے والی فلم "وکھری" کے رنگارنگ پریمیئر پر بولڈ لباس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2024 کے آغاز پر سینما گھروں کی زینت بننے والی پہلی فلم "وکھری" نے ریلیز کے ساتھ ہی فلم بینوں کو اپنا دیوانہ بنالیا,فلم نے جہاں ملک بھر میں دھوم مچائی ہوئی تھی وہیں گزشتہ روز شوبز ستاروں کی موجودگی میں سجنے والا رنگا رنگ پریمیئر بھی سب کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کیے ہوئے تھا۔

گزشتہ رات کراچی میں منعقد ہونے والے اس فلم کے  پریمیئر میں نامور ستاروں کے ساتھ اداکارہ فریال محمود کا نام بھی زیر گردش تھا جو کسی سے کم معلوم نہیں ہورہی تھیں،اسکی بڑی وجہ انکا بولڈ لباس اور بے باک انداز تھا۔

فرل سے بنی سکرٹ اور بنا آستین کے ساتھ سرخ ٹاپ پہنے اداکارہ فریال محمود کی غضب اداؤں نے نہ صرف سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا بلکہ اسی کے ساتھ مداح کمنٹ سیکشن میں اپنے الفاظ کے ساتھ شدید غم و غصے کا اظہار کرتے بھی نظر آئے۔ 
یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور 2 بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں چل بسے

یاد رہے کہ فلم وکھری کی کہانی ایک بیوہ اسکول ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جس کی تلخ اور حقیقت پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر راتوں رات وائرل ہوجاتی ہے، ایک انفلونسر کے طورپر اسے قدیم اصولوں اور پوشیدہ شناختوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک ایسی دنیا میں اپنے دس سالہ بچے کی پرورش کرتی ہے جہاں خواتین کو فزیکلی یا ڈیجٹیل دنیا میں اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے اور اپنا مقام بنانے کیلئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔