خاتون نے بالوں سے بس کھینچ کر کمال کردیا

Jan 06, 2022 | 17:04:PM
خاتون نے بالوں سے بس کھینچ کر کمال کردیا
کیپشن: خاتون نے بالوں سے بس کھینچ کر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ریکارڈ بنانے کے شوقین افراد کچھ بھی کر گزرنے کی جستجو رکھتے ہیں اور ایسا ہی عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہش مند ایک بھارتی خاتون نے کیا جنہیں دیکھ کر سب حیران ہوگئے۔

بھاری میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والے ’لو شو ڈائی ریکارڈ‘ کا ایک کلپ ہے جس میں آشا رانی نے 12ہزار 216کلو گرام کی بھاری بھر کم گاڑی کو کھینچ کر ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا۔


یہ بھی پڑھیں:طالب علموں کیلئے ڈپلومہ کرنے کا بہترین موقع

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کارنامے کے  دوران آشا نے بنا ڈگمگائے اور نہ رکتے ہوئے بالوں سے گاڑی کو کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

انسٹاگرام پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے تصدیق شدہ پیج پر آشا رانی نامی خاتون کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں خاتون کو اپنے بالوں سے بھاری بھرکم بس کو کھینچے دیکھا جاسکتا ہے۔