ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

Jan 06, 2022 | 15:06:PM
ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
کیپشن: امریکی ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر  میں ایک مرتبہ پھر   اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسےمزید مہنگا ہو گیا۔

 انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔  انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں41 پیسےاضافہ ہوا  اور نئی قیمت 177.15 روپے ہو گئی ہے۔ 

Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/ErCHD1r7D5 pic.twitter.com/g0CwrzV9Xk

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈالر گزشتہ روز 176.74 روپے پر بند ہوا تھا، تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 176 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی