بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ۔۔ ایمرجنسی نافذ

Jan 06, 2022 | 14:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث کئی رابطہ سڑکیں پانی بہا لے گیا جبکہ اسکول غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان حکومت نے صوبے میں تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:بارشوں کانیا سلسلہ کل سے شروع۔۔ کب تک رہیگا؟ اہم خبر جانیے
متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں، بے گھر افراد میں راشن اور ضرورت کی اشیا تقسیم کی جارہی ہیں۔ بالائی علاقوں میں شدید برفباری نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک سپیشل امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان
دوسری جانب حکومت بلوچستان نے بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر گزشتہ روز گوادر کو آفت زدہ قراردیا تھا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گوادر کو آفت زدہ قرار دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا جلد نوٹی فیکشن جاری کیا جائےگا۔