بارشوں کانیا سلسلہ کل سے شروع۔۔  کب تک رہیگا؟ اہم خبر جانیے

Jan 06, 2022 | 10:57:AM
بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع
کیپشن: بارشوں کا نیا سلسلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق  کل سے  9 جنوری تک پنجاب،بلوچستان اورسندھ بھرمیں موسلادھاربارشوں کا امکان ہے ۔

 بارشوں کا  نیاسلسلہ بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا،7 اور 8 جنوری کوراولپنڈی،لاہور ،فیصل آباد،ملتان اورپشاورمیں تیزبارش کا امکان ہے ۔

بارشوں سے راولپنڈی،لاہورسمیت کئی نشیبی علاقے زیرآب آنے کا امکان بھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کیلئے نوجوان کا انوکھا طریقہ۔۔ سب کو حیران کردیا

 موسمیات کا کہنا ہے کہ 9جنوری تک مری،گلیات،وادی نیلم،باغ،حویلیاں،ناران،کاغان میں برفباری ہوگی جبکہ اسی عرصے میں سکردو، استور،چترال،دیر،سوات اورمالم جبہ میں بھی شدید برفباری کا امکان ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:میٹرک سپیشل امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بارشوں کا نیا سسٹم شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کردی۔

حالیہ بارشوں کا سسٹم جمعرات سے مزید شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہوگا جو جمعہ کو بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق  کوئٹہ، ژوب، سبی، کوہلو، بارکھان، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، دالبندین، چاغی ، تربت، نوشکی ، گوادر، پنجگور، نوکنڈی ، خاران ، کیچ ، آواران ، قلات ، خضدار ، ہرنائی، مکران اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 موسلا دھار بارش کے باعث سبی، مستونگ،بولان، قلات، خضدار،لسبیلا، نصیر آباد اور کوہلو کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔  6 اور 7 جنوری کو کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، اور چمن میں شدید برفباری کا امکان ہے جس سے ان اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے اس لیے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔