میٹرک سپیشل امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان 

Jan 06, 2022 | 09:46:AM
میٹرک سپیشل امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان
کیپشن: میٹرک سپیشل امتحانات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک سپیشل امتحانات کے نتائج کے شیڈول کی منظوری،تمام بورڈز کووڈ پالیسی 2021ء کے تحت نتائج کا اعلان کریں گے.

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزنے میٹرک سپیشل امتحانات کے نتائج کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ تعلیمی بورڈز میٹرک سپیشل امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جنوری کو کریں گے۔

تمام بورڈز کووڈ پالیسی 2021ء کے تحت نتائج کا اعلان کریں گے،جس کے تحت طلباء کے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ سکول مالکان کیلئے اہم خبر

 قبل ازیں پنجاب بورڈز آف چیئرمین کمیٹی نے نتائج کےشیڈول کی منظوری دے دی تھی ۔  پنجاب کے تمام بورڈز 22 جنوری کو نتائج جاری کریں گے۔

انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کے نتائج کا اعلان کویڈ پالیسی کے تحت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سکول بند ہوں گے یا نہیں؟ ۔۔عدالتی حکم جاری
 سپیشل امتحان پاس کرنے والے طلبہ کے لئے حکومت نے داخلوں کی کوئی پالیسی نہیں بنائی،اس کے باعث طلبہ کو یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔