انڈونیشیا کے صدر پیر کو 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

Dec 06, 2025 | 19:27:PM
انڈونیشیا کے صدر پیر کو 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس) پاکستان میں عالمی رہنماؤں اور وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد کرغز صدر اور ان کے اعلیٰ سطح وفد کے دورے کے بعد انڈونیشیا کے صدر کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہے۔

 سفارتی ذرائع کاکہنا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر پربھو سوبئانتو پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے،انڈونیشیا کے صدر پربھو سوبئانتو کا دورہ پاکستان دو روزہ ہو گا،وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران صدر پربھو سوبئانتو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورے کا مقصد باہمی سیاسی ، معاشی ، دفاعی ثقافتی اور عوامی روبط کو فروغ دینا ہے، انڈونیشیائی صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی سوموار کو اسلام آباد پہنچے گا،انڈونیشیائی صدر دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے،انڈونیشیائی صدر کی صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے،مہمان صدر کی عسکری قیادت سے َبھی ملاقات متوقع ہے۔ 

سفارتی ذرائع کاکہنا ہے کہ دورے کے دوران دونوں ممالک پاکستان انڈونیشیا آزادانہ تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے،دورے کے دوران باہمی تجارت, سرمایہ کاری, تعمیرات, خدمات کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر نے رواں برس جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا،تاہم ان کے دورے کو مختلف وجوہات کی بنا پر ری شیڈیول کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی،اتحادی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں مزید حصہ مانگ لیا