بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں مزید حصہ مانگ لیا
کیپشن: بی این پی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں مزید حصہ مانگ لیا،بی اے پی نے مطالبات وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچا دیئے.
ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے وقت بی اے پی کو وزیرمملکت کا عہدہ دینے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا،بی اے پی کاکہنا ہے کہ اتحادی جماعت ہونے کے ناطے کابینہ میں مزید نمائندگی حق ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے،26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی بی اے پی نے ن لیگ سے یہی مطالبہ دہرایا تھا،وزیراعظم شہباز شریف نے اُس وقت بھی مطالبہ پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:نرسنگ پروگرام میں داخلے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر