ملتان: سرکاری نرسنگ کالجوں میں بی ایس نرسنگ پروگرام کے داخلے شروع
کیپشن: نرسز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(گوہر شیخ)ملتان میں سرکاری نرسنگ کالجوں میں بی ایس نرسنگ پروگرام کے داخلے شروع ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نِشتر نرسنگ کالج میں بی ایس نرسنگ کی 100 نشستیں مختص کی گئی ہیں،چلڈرن ہسپتال نرسنگ کالج ملتان میں بھی 100 نشستیں رکھی گئیں۔
بی ایس نرسنگ 2025-26 کیلئے آن لائن درخواستیں 16 دسمبر سے شروع ہوں گی،داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 جنوری مقررکی گئی ہےجبکہ بی ایس نرسنگ کی پہلی میرٹ لسٹ 19 جنوری کو جاری ہوگی،کلاسز کا آغاز 2 مارچ 2026 سے ہوگا۔داخلے ایف ایس سی پری میڈیکل اور میٹرک میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئرجج طویل رخصت پر چلے گئے