ڈپلومہ اِن کلینری آرٹس امتحانات 2026 کے فارم جمع کرانے کا شیڈول آگیا

Aug 06, 2026 | 21:15:PM
  ڈپلومہ اِن کلینری آرٹس امتحانات 2026 کے فارم جمع کرانے کا شیڈول آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے ڈپلومہ اِن کلینری آرٹس امتحانات 2026 کے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا۔

 امتحانی فارم 26 اگست 2026 تک 6,440 روپے نارمل فیس کے ساتھ جمع کرائے جا سکیں گے۔

 27 اگست سے 7 ستمبر تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع ہوں گے۔

 8 ستمبر سے 17 ستمبر تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کیے جائیں گے۔

 18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ڈیڑھ ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  آبنائے ہرمز کے انتظام میں ایران کو کردار مل گیا؟ عمان ایران مذاکرات پر رائٹرز کی رپورٹ

 یکم اکتوبر 2026 کے بعد کسی بھی صورت امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

 امیدوار رجسٹریشن سلپ، سابقہ مارک شیٹ، مطلوبہ دستاویزات اور تصاویر لازماً منسلک کریں۔

 نامکمل دستاویزات کی صورت میں امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔

 ٹیکنیکل بورڈ نے کالجز کو فارم ارسال کرنے سے قبل مکمل جانچ پڑتال یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیئے:  بھارت کے بہت بڑے صحافی کو ریپ کے جرم میں دس سال قید کی سزا