وفاقی حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے 

Aug 06, 2025 | 22:14:PM
وفاقی حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے 
کیپشن: وفاقی حکومت لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

 پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن حامد یعقوب شیخ کو تبدیل کر کے سیکرٹری قومی صحت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، مزید برآں حامد یعقوب شیخ کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کا اضافی چارج بھی 3 ماہ یا مستقل سیکرٹری کی تعیناتی تک کیلئے تفویض کیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے شعیب جاوید حسین کو چیف ایگزیکٹو افسر، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن مقرر کیا ہے، شعیب جاوید حسین کی تقرری 3 سال کیلئے کی گئی ہے، دریں اثناء پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ماجد محسن پنہوار کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکرٹری تخفیفِ غربت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ پولیس سروس، گریڈ 18 کے محمد جواد اسحاق کا خیبرپختونخوا حکومت سے نیشنل پولیس اکیڈمی تبادلہ کیا گیا ہے، دیگر احکامات کے مطابق سیکشن افسر سارہ بے نظیر کا وزارتِ داخلہ سے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ اور سیکشن افسر امین خان کا وزارتِ خزانہ سے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس تبادلہ کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افریقی ملک میں فوجی ہیلی کاپٹرکو حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک