پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں

Aug 06, 2025 | 15:19:PM
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے سزا کے کیس میں شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کی۔

عدالت نے 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی، درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

مزید پڑھیں:کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے پارٹی میں اس پر بات کرونگا :سلمان اکرم راجہ

زرتاج گل کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزارلاہورہائیکورٹ میں اپیل دائرکرناچاہتی ہیں، درخواست گزارکو حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ اپیل دائر کرسکے۔

یاد رہے فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں عمر ایوب، زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مقدمے میں فواد چوہدری ، زین قریشی ، ایم پی اے خیال کاسترو سمیت 7ملزمان کو بری کیا گیا تھا۔

نو مئی کے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی قیادت سمیت 21 ملزمان نامزد ہیں ، جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، شبلی فراز ، زرتاج گل ، علی امین ، فرخ حبیب ، فواد چوہدری ، شاہ محمود ، فیض اللہ کموکا بھی نامزد ہیں۔