کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے پارٹی میں اس پر بات کرونگا :سلمان اکرم راجہ

Aug 06, 2025 | 15:01:PM
 کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے پارٹی میں اس پر بات کرونگا :سلمان اکرم راجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ وہ کل کے احتجاج میں لوگوں کی عدم شرکت پر پارٹی میں اور عمران خان سے بات کریں گے۔

 اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،سائفرکیس میں بھی فیملی،میڈیا اور  وکلا کو داخلے سے روک دیا گیا تھا، ہائیکورٹ کی واضح ہدایات ہیں اگرمیڈیا، وکلااور فیملی کو داخلہ نہیں دیاجاتا تو  یہ اوپن ٹرائل نہیں۔

 سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے پارٹی میں اس پر بات کرونگا ،میں سمجھتا ہوں کل کا دن بڑی حد تک کامیاب رہا، احتجاج اس سے بہتر ہوسکتا تھا اور آئندہ ہوگا،  لوگ کیوں نہیں نکلے اس پر عمران خان سے مشاورت کرینگے،انہوں نے مزید کہا کہ  میں اور محمود اچکزئی کل رات11 بجے تک عمران خان کی بہنوں کےساتھ چکری انٹرچینج پر رہے،عمران خان  کی کال ہو تو کوئی ایم این اے بغیرمعقول وجہ کیسے دور رہ سکتا ہے، احتجاج میں شامل نہ ہونےکی اگر کوئی معقول وجہ نہیں تواسکا جواب دینا پڑے گا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی کے کل کے احتجاج کو کامیاب قرار دیا ہے۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھر کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں، یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا، کل عوام نے ثابت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔