آج کا پکوان: مٹر کا پراٹھا

Apr 06, 2026 | 14:39:PM
آج کا پکوان: مٹر کا پراٹھا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مٹر کا پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزا: پراٹھوں کے لئے: آٹا ۳؍ کپ، گھی ۳؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل حسب ِ منشا۔

بھرنے کے لئے: مٹر (اُبلے ہوئے) ایک کپ، ہری مرچ باریک کٹی ہوئی ۲؍ عدد، ادرک باریک کٹا ہوا آدھا انچ کا ٹکڑا۔

 ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ، ثابت دھنیا آدھا چھوٹا چمچہ، ثابت زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، ثابت لال مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد۔

بنانے کا طریقہ: آٹے میں نمک اور گھی ڈال کر گوندھ لیں، اس کے بعد اُبلے ہوئے مٹر کو میش کرلیں۔

 پھر ثابت دھنیا، ثابت زیرہ اور ثابت لال مرچوں کو ملا کر بھون کر پیس لیں۔

 اب سوس پین میں تیل گرم کریں، اس میں ادرک، مٹر، ہری مرچ، ہرا دھنیا، نمک اور بھون کر پسا ہوا مصالحہ ڈال کر ہلکا سا فرائی کرلیں اور چولہے سے اتار لیں، فلنگ تیار ہے۔

 آٹے کے پیڑے میں تیار کی ہوئی فلنگ بھریں، اس کے گول پراٹھے بیل لیں، توے پر ڈال کر پراٹھے کو سینک لیں، سادہ دہی یا رائتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔