اداکارہ درِ فشاں سلیم نے عمرہ کرلیا

Apr 06, 2024 | 11:09:AM
 پاکستانی معروف اداکارہ درِ فشاں سلیم نے رمضان کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ درِ فشاں سلیم نے رمضان کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اور مکہ ٹاور سمیت آس پاس کے پُرفضا مناظر کی ویڈیوز و تصاویر جاری کیں۔

تصویر میں اُنہیں مکہ کی سڑکوں پر ہلکے گلابی عبایہ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک مختصر ویڈیو میں انہوں نے جمعۃالوداع میں حرم شریف میں زائرین کے جم غفیر کی ایک جھلک دکھائی۔

اداکارہ نے افطار میں ملنے والی زم زم کی بوتل کی تصویر بھی شیئر کی،  مکہ کے روح پرور مناظر کی تصاویر انہوں نے اپنی اسٹوری میں شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے 14 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کر دیا

اداکارہ کی جانب سے اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی عمرے کی مبارکباد ینے والوں کا تانتا بندھ گیا، نادیہ حسین، اریبہ حبیب، ثنا شاہنواز سمیت ہزاروں لوگوں نے انہیں مقدس سفر کی مبارکباد دی ۔

خیال رہے کہ اداکارہ آج کل اپنے ڈراموں عشق مرشد، خئی جیسے مشہور ڈراموں کے باعث خوب سُرخیوں میں ہیں۔