پی ٹی آئی نے 14 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کر دیا

Apr 06, 2024 | 10:33:AM
پی ٹی آئی نے 14 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 14 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کردیا، کمیٹی پی ٹی آئی کور کمیٹی کے فیصلوں کو حتمی شکل دے گی۔

اعلامیہ کے مطابق سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائم کی گئی ،کمیٹی میں عمر ایوب خان، گوہر خان، سینیٹر شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، شیر افضل مروت اور شاہ فرمان شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ کمیٹی میں رؤف حسن، عون عباس بپی، حماد اظہر، عاطف خان، حافظ فرحت، میاں اسلم اور خالد خورشید شامل بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کب تک بری ہوں گے؟، لطیف کھوسہ نے اندر کی بات بتا دی