تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی مصدقہ تفصیلات طلب کرلیں 

Apr 06, 2023 | 12:32:PM
تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی مصدقہ تفصیلات طلب کرلیں 
کیپشن: فرخ حبیب (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی مصدقہ تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خصوصی خط لکھا ہے جس میں وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کے اجلاس کے شرکاء، ایجنڈے، کارروائی اور فیصلوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ قومی ذرائع ابلاغ نے وفاقی کابینہ کے 4 اپریل 2023ء کے اجلاس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے 4 اپریل کو آئینی درخواست نمبر 5/2023 پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ دستور کا آرٹیکل A-19 شہریوں کو مصدقہ معلومات تک رسائی کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے، سیکرٹری کابینہ دستورِ پاکستان اور اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کے اجلاس کے شرکاء، ایجنڈے، کارروائی اور فیصلوں کی مصدقہ تفصیلات بلاتاخیر مہیا کریں۔