وزیرِاعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں جاپان کا دورہ کرینگے

Sep 05, 2025 | 19:38:PM
وزیرِاعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں جاپان کا دورہ کرینگے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)وزیرِاعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں جاپان کا دورہ کریں گے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان 7 سے 9 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے،یہ کسی بھی پاکستانی وزیرِ اعظم کا 20 سال بعد جاپان کا دورہ ہو گا۔

جاپان سے قبل وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کا دورہ بھی کر رہے ہیں،سفارتی ذرائع کاکہنا ہے کہ ان کا دورہ ملائیشیا 5 سے 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق آنے والے ہفتوں میں ملائیشیا کی مسلح افواج اور ملائیشیا کی بحریہ کے سربراہان کے دورہ پاکستان بھی متوقع ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترکیہ کا ایک اعلی سطح وفد بھی آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعے پر  بشریٰ بی بی کی بہن کا ردعمل بھی آ گیا