ڈرامہ لگا ہوا ہے، آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں: بشریٰ بی بی کی بہن کا علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے پرردعمل
کیپشن: مریم ریاض وٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعے ردعمل دیا ہے۔
ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں مریم ریاض وٹو نے نام لیے بغیر کہا کہ اچھا ڈرامہ لگا ہوا ہے اور آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں، چیزوں کا تجزیہ کریں اور حتمی نتیجے پر پہنچیں۔

خیال رہے کہ آج اڈیالہ جیل کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دو انڈے پھینکے گئے۔
گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی خواتین کون تھیں ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا