علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی خواتین کون تھیں ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا
کیپشن: علیمہ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔
راولپنڈی میں داہگل کے مقام پر پریس کانفرنس کے دوران علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور ایپکا کے افراد احتجاج کرنے آئے تھے، خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث خواتین کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے معترف،اہم بیان سامنے آ گیا