ماننا چاہیے کہ وزیراعلیٰ پنجاب بہت محنت کررہی ہیں، بلاول بھٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ماننا چاہیے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بہت محنت کررہی ہیں۔
پنجاب کے ضلع قصور میں کسانوں اور سیلاب متاثرین سے بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، سیلاب متاثرین اور کسانوں نے بلاول بھٹو کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن، تنویر اشرف کائرہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں، راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضیٰ سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سمندری طوفان "پیپاہ" جاپان کے مغربی حصے سے ٹکرا گیا