ایبٹ آباد میں خوفناک حادثہ، ڈمپر نے سکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا،3 جاں بحق

Sep 05, 2025 | 10:01:AM
ایبٹ آباد میں خوفناک حادثہ، ڈمپر نے سکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا،3 جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زبیر اعوان)  ایبٹ آباد میں لیڈی گارڈن پارک کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ڈمپر نے سکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجےمیں 3 بچے جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ صبح سکول ٹائم کے دوران پیش آیا، جب بچے پارک کے قریب سڑک عبور کر رہے تھے۔

 ڈمپر بے قابو ہو کر بچوں پر چڑھ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

 جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:خان پور: کار اور ٹریلر میں تصادم،4 افراد جاں بحق

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں مکمل طبی نگہداشت دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ غفلت کے باعث پیش آیا یا کسی فنی خرابی کی وجہ سے۔

حادثے کے باعث علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، والدین اور شہریوں نے سکول اوقات میں بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر  کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔