خان پور: کار اور ٹریلر میں تصادم،4 افراد جاں بحق

Sep 05, 2025 | 09:28:AM
خان پور: کار اور ٹریلر میں تصادم،4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خان پور میں تیزرفتار کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق خان پور میں ظاہر پیر کے قریب تیز رفتار کار اور ٹریلر کےدرمیان حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں کو تعلق رحیم یارخان سےہے ،جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:لیگو کے انبار پر جوتوں کے بغیر دوڑنے کا ریکارڈ قائم