روسی تیل چھوڑیں، چین پر دباؤ بڑھائیں:ٹرمپ کا یورپ کو دوٹوک پیغام

Sep 05, 2025 | 08:59:AM
 روسی تیل چھوڑیں، چین پر دباؤ بڑھائیں:ٹرمپ کا یورپ کو دوٹوک پیغام
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی رہنماؤں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر روسی تیل خریدنا بند کریں اور ساتھ ہی چین پر معاشی دباؤ میں اضافہ کریں تاکہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ موقف یوکرینی صدر اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں پیش کیا۔ یہ اجلاس دراصل ’’کوالیشن آف دی ولنگ‘‘ کے نام سے قائم اُس اتحاد کا حصہ تھا جو یوکرین کی سلامتی اور جنگ کے خاتمے کے لیے بنایا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ روس سے جو تیل خرید رہا ہے، اس کی کمائی براہِ راست یوکرین جنگ میں استعمال کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک سال میں روس نے یورپ کو ایندھن بیچ کر ایک ارب یورو سے زیادہ حاصل کیے، جو بالآخر جنگی مشینری کو مضبوط کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ:بمباری میں مزید 79 فلسطینی شہید ،امریکا کی فلسطین کو تسلیم کرنیوالے ممالک کودھمکیاں 

اپنے خطاب میں امریکی صدر نے زور دیا کہ اگر یورپی ممالک واقعی یوکرین کی حمایت چاہتے ہیں تو انہیں روس کے لیے مالی وسائل روکنے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چین پر دباؤ ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ ماسکو کو جنگی مدد پہنچانے والے ممکنہ ذرائع کمزور کیے جا سکیں۔