گوادر ہیلی کاپٹر حادثہ، شہداء آبائی علاقوں میں اعزاز کیساتھ سپرد خاک

Sep 05, 2023 | 22:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گوادر ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

ترجمان بحریہ کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد کی نماز جنازہ ایچ 11 قبرستان میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شرکت کی، شہید لیفٹیننٹ کمانڈر سید جواد علی شاہ کو کراچی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: 6 ستمبر پر چھٹی سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا شہید ٹیکنیشن حسنین حیدر کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ترکھان والا ضلع چنیوٹ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، شہدا کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔