6 ستمبر پر چھٹی سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

Sep 05, 2023 | 20:30:PM
6 ستمبر پر چھٹی سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی
کیپشن: یوم دفاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)6 ستمبر پر چھٹی سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مختلف سائٹس اور پلیٹ فارمز پر چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن وائرل ہورہا ہے،نوٹی فکیشن کے وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں میں عام تعطیل کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور سب نے اس کو پھیلانا شروع کردیا۔
جس کے بعد اب کابینہ ڈویڑن نے نوٹی فکیشن کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر چھ ستمبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار، صدر تحریک انصاف کو کہاں منتقل کیا گیا؟ اہم خبر آگئی