پرویز الٰہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

Sep 05, 2023 | 18:33:PM
پرویز الٰہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہٰی کو پولیس لائینز کے مرکزی دروازے سے گرفتار کیا گیا ،پرویز الہٰی کو اے ٹی ایس اور سادہ ملبوس اہلکار گرفتار کر کے لے گئے ۔پرویز الٰہی کو تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔انہیں کل انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا جایئے گا۔پرویز الٰہی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ و تھانہ رمنا مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔دہشتگردی سمیت 11 دفعات مقدمے میں شامل ہیں۔جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری ڈالی گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ہی پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئیے تھے۔پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی ٹیم پرویز الہٰی کے چیک اپ کےلیے پولیس لائنز پہنچ گئی، ڈاکٹرز کی ٹیم صدر پی ٹی آئی کا پولیس لائنز میں چیک اپ کرے گی۔