بنوں،نامعلوم افراد نے گولیاں مار کراے این پی کے ضلعی رہنما کو قتل کردیا

Sep 05, 2023 | 10:33:AM
بنوں،نامعلوم افراد نے گولیاں مار کراے این پی کے ضلعی رہنما کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بنوں میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے ضلعی رہنما کونامعلوم افراد نے گولیاں مار   کرقتل کردیا ۔

 بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر انجینئرنگ یونیورسٹی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی جاں بحق ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورلاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ  گزشتہ شب سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا،ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان پر حملہ استور میں چھوگام کے مقام پر کیا گیا،خالد خورشید ساتھیوں کیساتھ انتخابی مہم میں شرکت کیلئے جا رہے تھے،خالد خورشید کے قافلے کورکاوٹ کھڑی کرکے روکا گیا اور فائرنگ کی گئی۔

خوش قسمتی سے خالد خورشید اور ساتھی محفوظ رہے،پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ خالد خورشید پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیرایک بار پھر سرگرم،اہم ملاقاتیں،بڑے فیصلے