’ہیپی برتھ ڈے پی ایم آئی کے ‘ ۔۔وزیر اعظم  کیلئے 69 ویں سالگرہ پر ٹویٹر پرمبارکبادوں کا ڈھیر

Oct 05, 2021 | 17:10:PM
عمران خان،کی،سالگرہ،پو،ٹویٹر،پر مبارکبادوں کا ڈھیر
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہے۔

 تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم کی سالگرہ منانے کے لیے عمران خان کے چاہنے والے سوشل میڈیاپر  متحرک اور انہوں نے ٹوئٹر کے ٹرینڈ پینل پر ٹرینڈز بھی سیٹ کر دیئے ہیں جن میں ’ہیپی برتھ ڈے پی ایم آئی کے ‘ سر فہرست ہے۔ٹرینڈز کے ذریعے کپتان کے مداح انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

پانچ اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہونے والے عمران خان چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔

تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور 18سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈکپ میں فتح یاب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بند ہونے سے مارک زکر برگ کو کتنے ارب کا جھٹکا لگا ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے