صدر آصف زرداری کی قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود سے ملاقات

Nov 05, 2025 | 21:14:PM
صدر آصف زرداری کی قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر آصف علی زرداری نے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمٰن الثانی  سے دوحہ میں ملاقات کی ،صدر مملکت نے پاکستان اور قطر کے مابین دفاعی اور سلامتی کے تعلقات کو تاریخی اور قابلِ فخر قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے تربیت، استعداد کار، دفاعی پیداوار اور مشترکہ منصوبوں میں دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

قطری وزیرِ دفاع نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور مشترکہ دفاعی پیداوار و منصوبوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔قطری وزیرِ دفاع نے افغان تنازعے میں کردار ادا کرنے کا بھی یقین دلایا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ دفاعی اور تزویراتی شراکت کو مزید فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آبادمیں حساس ادارے کے ریٹائرڈ آفیسر کی مبینہ خودکشی