ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن اور جاری اصلاحات کے بہتر نتائج آرہے ہیں:وزیراعظم

May 05, 2026 | 19:45:PM
ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن اور جاری اصلاحات کے بہتر نتائج آرہے ہیں:وزیراعظم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن اور جاری اصلاحات کے بہتر نتائج آرہے ہیں، اس نظام سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہو گا اور ٹیکس مقدمات کا فیصلہ جلد ہو گا۔

وزیراعظم شہبا زشریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران ٹیکس مقدمات کے حوالے سے بنائی گئی ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کی گئی۔

 وزیراعظم نے ٹاسک فورس کے سربراہ  شاد محمد خان اور دیگر ممبران کا محنت اور جانفشانی سے رپورٹ مرتب کرنے پر اظہار تحسین کیا جبکہ ایکشن پلان کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ایکشن پلان کو ٹائم لائنز کے ساتھ پیش کیا جائے ۔

شہباز شریف نے  ٹیکس تنازعات کے جلد حل کے لیے اے ڈی ار (Alternate Dispute Resolution) کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ، کمیٹی کی رپورٹ میں مجوزہ سی ایل ایم ایس (Centralized Litigation Management System) کو جلد از جلد قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

وزیراعظم نےایف بی آر کے قانونی ونگ میں ضرورت کے مطابق بہترین افرادی قوت کی خدمات لینے کی بھی ہدایت کی، افرادی قوت کی خدمات کے حصول میں  میرٹ کو یقینی بنایا  جائے۔

اجلاس میں ٹاسک فورس نے 6 اصلاحات پر مبنی ایکشن پلان پیش کیا، پلان میں کیس سکروٹنی کمیٹیوں کی تشکیل، سی ایل ایم ایس، کمشنرز سمیت تمام افسران کی کارکردگی کی رپورٹس کا مقدمات کے نتائج سے منسلک کیا جانا اور دیگر اصلاحات شامل کی گئیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس کے تنازعات کے ڈیٹا کو منظم کرنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ سی ایل ایم ایس کا ڈیجیٹل نظام بنایا جائے گا، نئے نظام سے ٹیکس مقدمات اور تنازعات کی درست رپورٹنگ ممکن ہو گی جس سے ان مقدمات کی بروقت پیروی ہو سکے گی، اس سال اے ڈی آر کے فورم سے اب تک ٹیکس تنازعات کے فیصلوں سے قومی خزانے میں 24 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، شاد محمد خان سمیت ٹاسک فورس کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :راجہ شوکت بھٹی کا پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان