پیپلز پارٹی  بمقابلہ ایم کیو ایم، کون الیکشن جیتے گا،سندھ اسمبلی میں کل جوڑ پڑیگا

May 05, 2025 | 19:46:PM
پیپلز پارٹی  بمقابلہ ایم کیو ایم، کون الیکشن جیتے گا،سندھ اسمبلی میں کل جوڑ پڑیگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  سندھ اسمبلی میں سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد  خالی ہونیوالی سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ 

 الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے،اس نشست کیلئے پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ الیکشن کمشنر سندھ   اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے، سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پرسینیٹ کی یہ نشست خالی ہوئی ہے۔  الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے سندھ اسمبلی کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ریٹرننگ افسر اعجاز انور چوہان نے پولنگ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔  شفاف اور پُرامن پولنگ کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں، پولنگ عملے کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات، 6 وکلاء  کی فہرست اڈیالہ جیل بھجوا دی گئی