تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات، 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل بھجوا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کیلئے 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں وکلاء کی ملاقات کا دن ہے، نعیم حید ر پنجوتھا کوآرڈینیٹر کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی گئی فہرست میں 6 وکلا رہنمائوں کا نام شامل کیا گیا ہے، ان وکلا میں بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجا ،نیازاللہ نیازی، نعیم حیدر پنجھوتا اور علی ظفر کا نام شامل ہے۔وکلاء رہنما کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کاروباری ہفتے کا پہلا روز،انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا