ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شام اور رات کے اوقات میں خیبرپختونخوا، وسطی،جنوبی پنجاب، شمالی، مشرقی بلوچستان، بالائی، جنوب مشرقی سندھ اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
اس دوران جنوب مشرقی سندھ میں آندھی چلنے اورچند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ملتان، خانیوال، لیہ، بھکر، تونسہ، راجن پور، بہاوپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، ڈی جی خان، رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم شام یا رات کے اوقات میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، شیرانی، لورالائی، خضدار، لسبیلہ، آواران اور گرد و نواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ،کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔