سولہ سال کی عمرمیں ڈرائیونگ لائسنس،گزٹ نوٹیفیکیشن کیلئے بھیج دیا گیا

Jun 05, 2026 | 11:27:AM
سولہ سال کی عمرمیں ڈرائیونگ لائسنس،گزٹ نوٹیفیکیشن کیلئے بھیج دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے ڈرائیونگ لائسنس سولہ سال کی عمرمیں جاری کرنے کا گزٹ نوٹیفیکیشن کے لیے بھیج دیا ۔
کابینہ نے سولہ سال کے بچوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعدمحکمہ قانون پیر کو یہ گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔
اب سولہ سال کا بچہ صرف موٹر سائیکل چلا سکے گااورموٹر سائیکل کے پیچھے صرف ایک سواری بٹھا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کےلاہورمیں داخلے پر پابندی عائد
سولہ سال کے بچے کو ڈرائیونگ لائسنس کے بعد چنگ چی رکشہ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی،محکمہ داخلہ نے یہ منظوری محکمہ قانون کو بھیج دی ہے۔