عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کیلئے 90 روز کی معافی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے 90 روز کی معافی کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سزامعافی کے حکم نامےسے450اسیران مستفید ہوں گے اورپنجاب کی جیلوں سے270 قیدی رہا ہوکر اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منائیں گے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نےسزامعافی پاکستان پریزن رولز1978کےرول216کےمطابق کی ہے ،مخیرحضرات کی جانب سےجرمانوں کی ادائیگی، اوراچھے کردار کے باعث بھی قیدی رہا ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تیزہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارش:محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
پریزن رولزکےمطابق سزامعافی کا حکم مخصوص قیدیوں پرلاگو ہوتا ہے،دہشت گردی، فرقہ واریت،جاسوسی، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمیوں پرسزایافتہ قیدی اس رعایت سے مستفیدنہیں ہونگے،اس کے علاوہ قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغواء کےمجرمان،مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات کے قیدی بھی مستفید نہیں ہوں گے۔