برطانوی سکیورٹی ٹیم نے پاکستانی ائیرپورٹس پر سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا 

Jun 05, 2023 | 13:22:PM
برطانوی سکیورٹی ٹیم نے پاکستانی ائیرپورٹس پر سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) برطانیہ سے آئی سیکیورٹی ٹیم نے پاکستانی ایئر پورٹس پر سیکیورٹی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

ڈی جی سکیورٹی ایوی ایشن کے مطابق برطانوی سکیورٹی ٹیم دنیا بھر میں مانی جاتی ہے، ہماری تینوں بڑے ائیرپورٹس کی سیکیورٹی پر ٹیم نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہمارے سکینرز اور دیگر سسٹم کو سکیورٹی ٹیم نے چیک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ائیرپورٹس پر یونیفارم سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا معاملہ، اوورسیز پاکستانیوں کی پریشانیوں میں کمی نہ آ سکی

ڈی جی ایوی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے تمام سکینرز کو عالمی معیار کا پایا گیا ہے، دنیا بھر میں سکینرز بند بیگ میں سوائے “آئس” کے تمام چیزیں نظر آجاتی ہیں۔