ائیرپورٹس پر یونیفارم سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا معاملہ، اوورسیز پاکستانیوں کی پریشانیوں میں کمی نہ آ سکی

Jun 05, 2023 | 13:19:PM
ائیرپورٹس پر یونیفارم سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا معاملہ، اوورسیز پاکستانیوں کی پریشانیوں میں کمی نہ آ سکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد انٹرنیشل ائیرپورٹس پر یونیفارم سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا معاملہ،سول ایوی ایشن اوورسیز پاکستانیوں کو ائیر پورٹ پر پرسکون ماحول فراہم نہ کر سکی۔

 ڈی جی ایوی ایشن کے مطابق تین اداروں کے اہلکار کیموفلاج یونیفارم میں ائیرپورٹ پر ڈیوٹی دیتے ہیں،تینوں ایجنسیز کو ایک جگہ بٹھانا الگ سے مسلۂ ہے ،سول ایوی ایشن کسی بھی ایجنسی کو براہ راست احکامات نہیں دے سکتا ،کسی بھی ایجنسی کی اے سی آر ائرپورٹ منیجر نہیں لکھتا اور وہ بات نہیں مانتے ،اوورسیز پاکستانیوں کے جانے میں نہیں آنے پر زیادہ مسائل کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چئیرمین کمیٹی  کا کہنا ہے کہ تینوں ایجنسیز مسافروں کو الگ الگ چیک کر کے خوف وہراس پیدا کرتی ہیں ،مشتبہ مسافر کی ایک ہی جگہ پر تینوں ایجنسیز چیکنگ کریں نہ کہ الگ الگ جانچ کریں۔

  ڈی جی سکیورٹی  کا کہنا ہے کہ اے این ایف مشتبہ مسافروں کی بجائے تمام مسافروں کو چیک کرتے ہیں،اے این ایف کو سکینرز دیئے ہیں مگر وہ استعمال نہیں کرتے ،اے این ایف کی وجہ سے تمام ائیرپورٹس پر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،رواں سال پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر سو فیصد سکیورٹی کیمرہ لگ جائیں گے ۔

چئیرمین کمیٹی نے تمام ایجنسیز کو آئندہ میٹنگ میں طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالرکی قیمت میں بڑا اضافہ ،اب کتنے کا ہو گیا؟اوپن مارکیٹ سے بڑی خبر آ گئی