مکہ المکرمہ میں ملازمتوں کے مواقع

Jun 05, 2022 | 15:22:PM
مکہ،سعودی عرب،ملازمتیں
کیپشن: تارکین وطن کو ملازمت کی سہولت میسر ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے مکہ المکرمہ گورنری کے تعاون سے سعودی شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کو حج کے موسم میں مشاعر مقدسہ میں ملازمت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواہش مند حضرات ’اجیر پلیٹ فارم‘ سے حج ورک پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

 سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق وزارت انسانی وسائل اس سروس کے ذریعے حج کے سیزن کے دوران کام کرنے والے اداروں کو مقدس مقامات پر ورک اجازت نامے جاری کرنے اور عارضی طور پر سعودیوں اور تارکین وطن کو ملازمت دینے کی اجازت دینے کی سہولت فراہم کرے گی۔ تاکہ ان کی انفرادی قوت کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:طیارہ حملہ ؟ امریکی حکام میں کھلبلی، بائیڈن آنا فاناً محفوظ مقام پر منتقل

حج سیزن سیزن پلیٹ فارم کی "ورچوئل لیبر مارکیٹ" کے طور پر یہ اداروں کو محدود سطح پر ملازمت کی اجازت دے دیتا ہے۔ مشاعر مقدس میں کام کرنے والے ادارے ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے حج سیزن کے دوران ملازمت کے خالی مواقع ظاہر کر سکتے ہیں۔

 قابل ذکر ہے کہ "اجیر" سعودی مارکیٹ میں افرادی قوت کے حوالے سے لچک اور نقل و حرکت کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ اداروں کی افرادی قوت کی ضروریات پورا کی جا سکے، مارکیٹ میں افرادی قوت کی پیداواری صلاحیت اور تاثیر کو بڑھایا جا سکیں، کاروباری مالکان کے لیے لچکدار حل فراہم کیا جا سکے۔ سعودی لیبر مارکیٹ میں مقامی ٹیلنٹ کو موقع دیتے ہوئے غیرملکی بھرتیوں پر انحصار کم کیا جاسکے۔

 ادارے اور افراد مندرجہ ذیل لنک (https://www.ajeer.com.sa) کے ذریعے آن لائن طریقے سے "اجیر حج" سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

 یہ سروس حج کے موسم کے دوران کام کو منظم کرنے اور اس میں حصہ لینے والے اداروں اور کارکنوں کو سہولت فراہم کرنے کی وزارت کی کوششوں کا حصہ ہے، جس سے حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کی سطح میں اضافہ ہوگا اور بابرکت موسم کے دوران ان کے تجربے کو بہتر بنایا جائے گا۔